ڈی سی کے دورے ، ناقص صفائی پر جواب طلب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ، دھلے ، گرجاکھ جناح روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔
علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ذمہ داران سے جواب
طلب، فوری صفائی کے احکامات جاری، عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ انہوں نے شاہراہوں پر صفائی عملہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات کی کہ وہ قومی شاہراہ کی صفائی ہمہ وقت برقرار رکھنے کیلئے جانفشانی سے کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دورہ کے دوران چکن شاپس، ایل پی جی گیس رفلنگ شاپس اور تجاوزات کا بھی معائنہ کیا۔