اپنی چھت اپنا گھر،25ہزار گھر تعمیر ہو چکے :بلال یاسین

اپنی چھت اپنا گھر،25ہزار گھر تعمیر ہو چکے :بلال یاسین

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اس سال کے آخرتک صوبہ بھر میں ایک لاکھ گھر وں کی تعمیر کا ٹارگٹ پورا ہو جائیگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اب تک 25ہزار سے زائد گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔اس پروگرام کے لیے 10لاکھ سے زائد افراد نے پورٹل کا وزٹ کیا جبکہ 5لاکھ افراد نے اپنی چھت اپنا گھر کے لیے درخواستیں جمع کر وائیں ۔ منصوبے کو انتہائی شفاف اور میرٹ کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اور صوبہ کے عوام میں بلا تفریق قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دورہ حافظ آباد کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ،اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیربلال یاسین نے رمضان سہولت بازار میں مختلف اشیاء کے سٹالز کا دورہ کر تے ہوئے وہاں اشیائے خوردونوش کی دستیابی ، کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں