نعمان ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل برآ مد

نعمان ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں  روپے اور موٹر سائیکل برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے نعمان ڈکیت گینگ کے 4افراد کو گرفتار کرکے 8لاکھ55ہزار روپے ، ایک موٹرسائیکل اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے عنصر جاوید موہل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نعمان ،طارق ،علی رضااورسفیان کو گرفتار کیا ہے ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں