عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے :شازیہ فرید
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )معروف کاروباری شخصیت چیئرمین نزوا انٹرنیشنل کاسٹمیٹکس ملک شفاقت کی دعوت پر رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید ، چودھری ثاقب مہر، ممبر سپریم کونسل، ایم ڈی گفٹ یونیورسٹی مہر انور نے گزشتہ روز نزوا آفس کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر کمپنی کے سی او او ملک غلام نبی، وائس چیئرمین حافظ نعیم اور رکن قومی اسمبلی کے مابین حلقہ میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات علاقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، بالخصوص سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سیوریج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔