ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مختلف امتحانی سنٹر ز کا دورہ کر تے ہوئے وہاں امتحانات کے پر امن اور شفاف انعقاد کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوریاں اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کسوکی میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کر تے ہوئے وہاں امتحانات کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ امتحانی سنٹرز میں تمام ایس او پیز کے مطابق امتحانات پر امن طریقہ سے جاری ہیں۔ امتحانی مراکز میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد ہے تمام طلباء و طالبات بڑے پر امن طریقہ سے اپنے پیپرز دیے رہے ہیں۔ امتحانی مراکز میں بجلی،بچوں کے پینے کیلئے پانی سمیت دیگر سہولیات و انتظامات کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی کسوکی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی، بچوں کی حفاظتی ویکسین اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں ہونے والے تعمیراتی کا موں کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں