ٹی ٹونٹی بلائنڈ کر کٹ ٹرافی کا میلہ آج سے سجے گا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل ٹی ٹونٹی بلائنڈ کر کٹ ٹرافی15کے واں ایڈیشن کا میلہ آج سے سجے گا۔ایونٹ میں میزبان گوجرانوالہ سمیت ملک بھر سے 8بلائنڈ کر کٹ ٹیمیں شریک ہونگی۔
کمشنر گوجرانوالہ نے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کر دی۔میچز کا انعقاد جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ اور گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل کے زیر اہتمام15واں ٹی ٹونٹی بلائنڈ کر کٹ کے میچز کا آغاز آج سے ہوگا۔ایونٹ میں میزبان گوجرانوالہ سمیت کوئٹہ ،کراچی،حیدر آباد ،فیصل آباد ،شیخوپورہ ،سرگودھااور اٹک کی بلائنڈ ٹیمیں شر یک ہونگی۔پانچ روز ہ ایونٹ کے مقابلے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ اور گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ۔پہلے روز چار میچز کھیلے جائینگے اور ایونٹ کا فائنل میچ 15اپریل کو ہوگا۔گزشتہ روز کمشنر آفس میں کمشنر نے ٹیموں کے کپتانوں ،آفیشلز اور محکمہ سپورٹس کے افسران کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ کا گوجرانوالہ میں انعقاد خوش آئند ہے ۔گوجرانوالہ نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔