اسرائیلی مضالم پر اسلامی ممالک کے حکمران چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں:ٹیچرز یونین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد شاذب اعوان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
غزہ میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں سے شہداء کا جنازہ نہ نکلا ہو لیکن افسوس اسلامی ممالک کے حکمران چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مسلسل خاموش تماشائی ہیں۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر عمران لطیف، جنرل سیکرٹری ماجد خان، نائب صدر شیراز نواز، نائب صدر قیصر عباس، احمد سعید ، ساجد منیر سمیت تمام تحصیلوں کے عہدیداران موجود تھے ۔