وزیرآباد :اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خلاف ایکشن،7د کانیں سیل
وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کا تجاوزات کے خلاف ایکشن،7د کانیں سیل،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صٖفائی ستھرائی اور تجاوزات کا معائنہ کیا۔
دھونکل روڈ پر تجاوزات کرنے پراسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے 7 دکانیں سیل کردیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کر کے عوام کو پریشان کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا۔