پیما کے تحت چلنے والے سکول ایم سی 30 کی شاندار کارکردگی

 پیما کے تحت چلنے والے سکول  ایم سی 30 کی شاندار کارکردگی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی 30 علاقہ کے تمام سکولوں سے سبقت لے گیا، (پیما)ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکول کا معیار تعلیم راؤ محمد ایوب کی محنت نے مثالی بنا دیا ہے۔

 سکول کے سالانہ امتحانات میں 90فیصد طلباء وطالبات نے ایس بی اے فائنل ٹرم اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیا ،ان خیالات کا اظہارصدر پی ایس اے راؤ ایوب،اے ڈی جنرل ایجوکیشن امداد اللہ کاہلوں، اے ای او ایجوکشن حافظ عمر خان و دیگر نے سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بغیر فیس لئے یہ تعلیمی ادارہ علاقہ بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں