رشوت کے الزام میں پٹواری سیکرٹری یونین کونسل گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے 25000 روپے رشوت کے الزام میں پٹواری محمد شہباز ،سیکرٹری یونین کونسل محمد ناصر اور ایک پرائیویٹ شخص کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ،سیکرٹری یو سی 69 محمد ناصر اور پرائیویٹ شحص اشرف نے اموات سرٹیفکیٹ میں ٹیمپرنگ کی تھی۔