پاسٹر ایوب انتقال کر گئے میموریل سروس آج ہو گی

پاسٹر ایوب انتقال کر گئے  میموریل سروس آج ہو گی

گوجرنوالہ (سٹی رپورٹر ) سابق سپرنٹنڈنٹ ہائی وے گوجرنوالہ پاسٹر پرویز مسیح، الیاس مسیح ،یعقوب مسیح کے چھوٹے بھائی اللہ رکھا مسیح کے چھوٹے بیٹے پاسٹر ایوب رضا مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

 جنہیں مذہبی سماجی سیاسی رہنماؤں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں کوہلو والا کے مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،رسومات چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیں،میموریل سروس کی عبادت آج دن 12 بجے کوہلو والا چرچ میں منعقد ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں