ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آفس میں ڈی سی حافظ آباد دفتر کے ملازمین پر مبینہ تشدد

 ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آفس میں ڈی سی  حافظ آباد دفتر کے ملازمین پر مبینہ تشدد

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آفس میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد دفتر کے 3ملازمین پر مبینہ تشدد ، ایپکا کا کاروائی کامطالبہ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمداﷲ نے بذریعہ لیٹر معظم سفیان رانجھا کلرک، راشدحسین نائب قاصد اور سرفراز نائب قاصدکوڈائریکٹر انٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ میں سرکاری ڈاک کی ترسیل کی انکوائری کے سلسلہ میں جانے کا کہا،ملازمین جب دفتر پہنچے تو ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے گالیاں دینا شروع کردیں اور عملہ نے ملازمین کو بری طرح تشددکانشانہ بنایا ،من پسند بیان پردستخط اورانگوٹھے لگواتے رہے ۔ ایپکا کے جنرل سیکرٹری شہبازانجم کے مطابق کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں