علی پورچٹھہ:ذہنی معذور لڑکے کو استری سے جلانے کا مقدمہ درج

علی پورچٹھہ:ذہنی معذور لڑکے کو  استری سے جلانے کا مقدمہ درج

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر ) علی پورچٹھہ میں مجذوب لڑکے کو جلانے کا مقدمہ دکاندار کی مدعیت میں درج،ملزم روجن چوہان گرفتار نہ ہوسکا۔

 گزشتہ روز علی پورچٹھہ کی محافظ مارکیٹ میں لانڈری والے نے مجذوب لڑکے کو نازک اعضا پر گرم استری لگا کر داغ دیا تھا جس پر پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے دکاندار اقبال بٹ سکنہ دھارووال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ متاثرہ عزیزعلی کی والدہ سمیت تمام بہن بھائی ذہنی طور پر معذور اور ابنا رمل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں