بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کیلئے تعلیم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ
وزیرآباد (نامہ نگار) بلدیاتی امیدواروں کیلئے تعلیمی پابندی غیر ضروری ہے جو اہل اور تجربہ کار افراد کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے مترادف ہے۔
حکومت فوری طور پر اس شرط کو ختم کرے ۔ ان خیالات کا اظہار (ن) لیگ کے مقامی رہنما افتخار احمد بٹ نے نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بلدیاتی امیدواروں کیلئے تعلیمی شرط عائد کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے جو نہ صرف جمہوری اصولوں کے منافی ہے بلکہ سیاسی گھٹن کو فروغ دینے کا باعث بھی بنے گا۔