راہوالی:ڈاکوؤں کی پولیس ملازم سمیت شہریوں سے لوٹ مار

راہوالی:ڈاکوؤں کی پولیس ملازم سمیت شہریوں سے لوٹ مار

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈاکو گن پوائنٹ پر پولیس ملازم اور پراپر ٹی ڈیلروں سے ہزاروں نقدی ،موبائل فون اے ٹی ایم کارڈز،محکمانہ کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔

 پولیس ملازم احمد رضا ساکن کوٹ وارث بسواری موٹر سائیکل رات ایک بجے ڈیوٹی سے فارغ ہوکر واپس گھر جارہا تھا کہ پیروشہید دربار کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی 15ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈ ،قومی شناختی کارڈ ،محکمانہ کارڈ چھین لیے جبکہ بدوکی گوسائیاں کے دو پراپرٹی ڈیلر ماجد خاں اور احتشام الحق شام پانچ بجے کے قریب بسواری موٹرسائیکل گھر جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ماجد خاں سے آٹھ ہزار روپے موبال فون مالیتی 25ہزار اور احتشام الحق سے نقدی 400روپے اور موبائل فون مالیتی 20ہزار ،ڈرائیونگ لائسنس ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے چوڑا گاؤں کے محمد رضوان سے کوٹلی باکھا کے قریب ڈاکو 32ہزار روپے اور موبائل فون مالیتی 40ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں