سندھانوالہ میں قائم فلتھ ڈپو سڑک کی بربادی کا باعث
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )سندھانوالہ میں قائم فلتھ ڈپو سڑک کی تباہی کا باعث بننے لگا، کوڑے سے اٹھنے ولے تعفن نے راہگیروں کا گزرنا محال کردیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت متعدد دیہات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لیے موضع سندھانوالہ کے قریب برلب سڑک فلتھ ڈپو قائم کیا گیا، نا تجربہ کار ڈرائیوروں اور ہیوی لوڈ ر گاڑیوں کی آمد ورفت سے چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے ،سڑک پر جگہ جگہ کہیں مٹی اورکہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جن کے تعفن سے قریبی آبادیوں،راہگیروں کا سفر کرنا اور سانس لینا دشوار ہو گیا ہے جبکہ چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی ڈسکہ وزیر آباد روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں اور سابق کو نسلرز امان اﷲ سیان ،احسان اﷲ سیان، سیٹھ مٹھو اور محمد اقبال نمبردار نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔