انسانی سمگلنگ،ویزا فراڈ ،2 اشتہاریوں سمیت 3 گرفتار

انسانی سمگلنگ،ویزا فراڈ ،2 اشتہاریوں سمیت 3 گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر حسین، محمد بوٹا اور خاور شہزاد کے نام سے ہوئی۔ملزم تنویر حسین کو چھاپہ مار کاروائی میں پھالیہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم سال 2018 سے اشتہاری ہے ۔ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 2 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم نے شہری کو اٹلی کے بجائے ترکی پہنچا دیا۔ترکی پہنچانے کے بعد ملزم نے شہری کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔ایک اور چھاپہ مار کاروائی میں اشتہاری ملزم بوٹا کو نوشہرہ ورکاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 24 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا جبکہ ملزم خاور شہزاد کو چھاپہ مار کاروائی میں نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ۔ملزم نے شہری کو پولینڈ بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے وصول کیے ۔ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں