تتلے عالی:تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، سڑکیں اور بازار کشادہ
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں تجاوزات کا خاتمہ سڑکیں بازار کشادہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد پیرزادہ کی سربراہی میں تتلے عالی میں دو روز سے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں پہلے روزکرین وعملہ کے ہمراہ تجاوزات کو اپنی مدد آپ کے تحت ہٹانے کی ہدایت کی گئی دوسرے روز اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے 5منٹ میں تجاوزات ہٹانے کا اعلان کیا تو انجمن تاجراں کی جانب سے 2گھنٹے کا وقت مانگا گیا۔تاجروں وتجاوزات کنندگان نے اپنی مدد آپ کے تحت گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ روڈ،لوہے والا بازار مین چوک سے ریڑھیاں،عارضی دکانیں،پھٹے ،پختہ وعارضی تجاوزات ختم کر دیں،لوہے والے بازار میں لگائی گئیں پانی کی موٹریں بھی شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔