گجرات :بڑی مقدار میں شراب اور پستول بر آ مد ، 3 افراد گرفتار
گجرات (نامہ نگار )گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کارروائی،3ملزم گرفتار،100بوتل ولایتی شراب اورپستول برآمد کر لیا گیا ۔
ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیرشیراز حیدرانسپکٹرنے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 3ملزم گرفتارکرلیے ۔گرفتار ملزموں میں عثمان مسیح سکنہ حال راجڑکلاں سے 60بوتل ولایتی شراب ، ایڈیسن مسیح سکنہ راجڑکلاں سے 40بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ راجہ شہبازسکنہ کھل سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔