کشمیر کالونی تھیڑی سا نسی کا نوجوان حادثہ کا شکار،اوور ہیڈ برج بنانیکا مطالبہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )کشمیر کالونی تھیڑی سا نسی گنجان رہائشی آبادی ہونے کے باوجود یہاں پر پیدل گزرنے والوں کے لئے اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔
کشمیر کالونی تھیڑی سا نسی کا نوجوان میاں عمر رشید جو کہ اپنے والد کے ہمراہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا کالونی کے سامنے جی ٹی روڈ کراس کرنے لگا تھا کہ حادثے کا شکارہوگیا۔ مکینوں اور سیاسی سماجی شخصیت حاجی ملک محمد عمران چیئرمین یوسی 31 نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ یہاں اوور ہیڈ برج بنایا جائے تاکہ پیدل چلنے والوں کو بآسانی راستہ میسر ہو۔