سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی ، انٹر بلاک کی ری ویمپنگ کا علان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ کتاب میلہ میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کیلئے 11 کروڑ روپے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا۔
جس میں سے 6 کروڑ روپے سے یونیورسٹی کی سول سولرلائزیشن کی جائے گی جبکہ 5 کروڑ روپے سے انٹر میڈیٹ بلاک کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تین ہزار سٹوڈنٹس کو ہونہار سکالر شپ کے تحت فری تعلیم دی جائے گی جبکہ 500 سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ د ئیے جائیں گے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بچیوں اور خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیں اور صوبہ بھر میں خواتین کو سکالرشپس بھی دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے فیمیل سٹوڈنٹس کو بھی سکوٹیز دی کی گئی ہیں تاکہ ان کو تعلیمی اداروں کے لیے آسان سفری سہولت مہیا کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے علم کے حصول میں بہت سہولت ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود کتاب کے ساتھ سٹوڈنٹ کا تعلق قائم ہونا بھی ناگزیر ہے ۔