یاتریوں کی گورودوارہ روہڑی صاحب آمد کا سلسلہ جاری

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)326ویں بیساکھی تہوار کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کی گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد کا سلسلہ جاری۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 2 قافلوں میں 2847سکھ یاتری 47بسوں میں فول پروف سکیورٹی کیساتھ گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد پہنچے ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی پی او رانا ایاز سلیم، اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد اور دیگر نے معزز مہمانوں کا گلدستے پیش اور پھولوں کے ہار پہنا کر پُرتپاک استقبال کیا۔