حافظ آباد:حضرت امیر حمز ہ ؓ کے عرس کے سلسلہ میں کانفرنس
حافظ آباد(نمائندہ دنیا)حضرت امیر حمز ہ ؓ کے عرس کے سلسلہ میں کانفرنس جامع مسجد چشتیہ قادریہ محلہ ڈہاب والہ میں جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما حضرت علامہ پیر سید فدا حسین شاہ نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب عظیم مذہبی سکالر حضرت علامہ خان محمد قادری نے کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خان محمد قادری نے کہا کہ ناموس مصطفیؐ کا جانباز ہونا سیدنا امیر حمزہ ؓ کا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔رسول پاک ؐ نے سب سے پہلے پرچم اسلام حضرت امیر حمزہؓ کے ہاتھ میں دیاتھا۔آپ غزوہِ بدر کے ہیرو اورغزوہِ احد میں سید الشہدا کا لقب پانے والے ہیں۔