حافظ آباد:سکول بلڈنگز چھوٹی‘طالبات کی تعداد بڑھ گئی

حافظ آباد:سکول بلڈنگز چھوٹی‘طالبات کی تعداد بڑھ گئی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)ریاض احمد تارڑ چیئر مین متحدہ محاذ اساتذہ حافظ آباد نے کہا ہے کہ حافظ آباد سٹی میں طالبات کی تعداد آبادی کے لحاظ سے بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے طالبات سرکاری سکولوں میں بھی داخلہ سے محروم ہیں۔

گرلز ہائی سکول ڈبل سیکشن اور گرلز ہائی سکول نمبر 1مین بازار میں واقع ہیں لیکن بلڈنگ کی کمی کی وجہ سے طالبات داخلہ سے محروم ہو تی جا رہی ہیں۔طالبات اس سال سٹی کے گرلز سکولز میں داخلہ کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کو داخلہ نہیں مل رہا۔دوسری طرف دانش گرلز ہائی سکول کے کمروں میں 40گرلز طلباء فی کمرے کے لحاظ سے بیٹھی ہیں اور گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن ہائی سکول میں 70 اور 80 طلباء گرمی کی شدت میں بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ کمروں کی لمبائی اور چوڑائی کے لحاظ سے 40 طالبات ریکمنڈ ہیں، بعض کلاسیں تو بغیر کمروں کی بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ان غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو کتابیں بھی پوری نہیں ملتی اور سرکاری سکولوں میں داخلہ سے بھی مجبور ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع حافظ آباد کے ارباب اختیار اور حکومتی نمائندوں سے استدعا ہے کہدانش گرلز ہائی سکول کی طرح گرلزہائی سکولز ڈبل سیکشن اور گرلز ہائی سکول نمبر 1 مین بازار میں گرلز کو بھی ہوا دار کمرے طالبات کی تعداد کی نسبت پر بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں