سیالکوٹ:وزیر تعلیم کے آفٹر نون سکولز کے اچانک دورے

سیالکوٹ:وزیر تعلیم کے آفٹر نون سکولز کے اچانک دورے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) صوبا ئی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا آفٹر نون سکولز کے اچانک دورے ، سٹاف کی حاضری چیک کی اور زیر تعلیم بچوں سے سبق بھی سنا اور ان سے سکول میں ملنے والی تعلیمی سہولیات کی بابت دریافت کیا۔

 چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چودھری طارق سبحانی، سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے پروپی آرائیاں کی پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگلے سال ہائی سکول دیں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سرکاری سکول، معیار ی سکول کے وڑن کو آگے بڑھا رہا ہوں،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پلی توپ خانہ اور پروپی آرائیاں میں آفٹر نون ایلیمنٹری کلاسسز چیک کیں اور گرلز پرائمری سکول پروپی آرائیاں مین فوری 3 کمروں کی تعمیر کیلئے سی ای او کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ساڑھے پانچ سو ارب روپے پنجاب میں تعلیم کے فروغ پر خرچ کررہے ہیں۔گذشتہ سال 17 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانے میں کامیاب ہوئے اور امسال مزید 20 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صرف ایک سال میں محکمہ تعلیم میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ فارمل اور نان فار مل ایجوکیشن اور تعلیم بالغاں سب پر بیک وقت فوکس ہے ،جہاں ضرورت ہوگی پیف کے ساتھ ملکر فوری سکول شروع کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں