گو جرانوالہ چیمبر کی اسلام آباد میں ایکسپو کاشاندار انعقاد
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گو جرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اسلام آباد میں میڈان گوجرانوالہ ایکسپو کاشاندار انعقاد، بزنس مین رانا فرحان نے ایونٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر چیمبر رانا صدیق خاں کو کامیاب ایونٹ پر مبارک باد دیتے ہیں ۔
ایونٹ کے تمام سٹال لوگوں کی نگاہ کا مرکز بنے رہے ، اسلام آباد میں میڈان گوجرانوالہ ایکسپو کا انعقاد نہ صرف شہر کی رونق میں اضافہ کا باعث بنا بلکہ تجارتی اور ثقافتی میل ملاپ کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ اس ایونٹ میں سینکڑوں برانڈز کی شرکت نے نئی جدت اور تجارتی مواقع کی راہیں ہموار کیں، جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مثبت ردعمل ملا، زبردست رش نے اس کی مقبولیت کی دلیل پیش کی۔ غیر ملکی مندوبین اور ملکی تاجر برادری کی بھرپور حاضری نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا اثر نمایاں ہے ۔ اس کی کامیابی کے پیچھے نہ صرف برانڈز کی معیاری مصنوعات اور خدمات کا دخل تھا بلکہ انتظامیہ کی بے مثل تنظیم کاری اور جدید اندازِ کارکردگی بھی اہم کردار ادا کر رہے تھے ، ایونٹ کی کامیابی نے یہ واضح کر دیا کہ ملکی اور بین الاقوامی تاجر ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے مستفید ہو کر اپنی صنعت میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔