کاروبار کی ترقی ہی ملک کی ترقی کی ضامن :سیمسن اقبال

کاروبار کی ترقی ہی ملک کی  ترقی کی ضامن :سیمسن اقبال

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کرسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

 آؤخوشیاں بانٹیں اور بھائی چارہ قائم کریں یہ تہوار خوشیوں سے بھرپور ہے اور ہمیں اس موقع پر مستحق افراد کی مدد کو یقینی بنانا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پیار، محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے سیمسن اقبال نے مزید کہا کہ کاروبار کی ترقی ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں