جعلی حکومت کو فسطائیت کا جواب دینا ہوگا:مونس الٰہی

جعلی حکومت کو فسطائیت کا جواب دینا ہوگا:مونس الٰہی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھر ی مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی بہنوں اورپی ٹی آئی قائدین عمر ایوب خان، صاحبزادہ حامد رضا،ملک احمد خان بچڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔

جمہوریت، انصاف اورانسانیت کی کھلی توہین کی جارہی ہے کس قانون میں ہے کہ قائدین کواپنے سربراہ اوربہنوں کواپنے بھائی سے ملنے کاحق مانگنے پرگرفتار کیاجائے ،مونس الٰہی کاکہناتھاکہ جعلی حکومت کو اس فسطائیت کا جواب دینا ہوگا، مینڈیٹ چور حکومت نے مسلسل عدالتی احکامات اور قانون کو پاؤں تلے روند دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصد عمران خان کو دباؤ میں لا کر ڈیل پر مجبور کرنا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو سخت عوامی ردعمل کاسامناکرنے کے لیے تیارہوجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں