لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن منگل تک ملتوی

لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن منگل تک ملتوی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)مسلم لیگ ن گجرات کے رہنما،ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو کی خصوصی ہدایات پرلالہ موسیٰ شہرمیں تجاوزات کیخلاف ہونیوالے۔۔۔

آپریشن بارے گزشتہ روز چیئرمین چوہدری محمداصغر نے اسسٹنٹ کمشنرفاروق زمان ،چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ تنویرگجر سے خصوصی مذاکرات کئے اورانہیں تاجروں کودرپیش مسائل اورتحفظات بارے آگاہ کیا اس موقع پرتاجروں کی بھی کثیرتعداد موجود تھی، محمداصغرنے تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے ایم این اے نصیرعباس سدھو کا پیغام انتظامی افسران کوپہنچایا ،ضلعی انتظامیہ اور نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد انتظامی افسران نے لالہ موسیٰ میں ہونیوالے آج آپریشن کو منگل تک ملتوی کردیا اورتاجروں کوہدایت کی کہ منگل تک تمام غیرقانونی تجاوزات فی الفورہٹالیں بعد میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،اس موقع پرتاجروں وبزنس مینوں نے ایم این اے نصیرعباس سدھو کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ا نہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں