سیالکوٹ :پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس میں تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ کی شاندار فیئرویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بوائز کیمپس پارٹ ٹو کے طلبہ کے اعزازمیں رنگا رنگ تقریب۔۔۔
قوالی اور عشائیہ کا خصوصی انتظام کیا۔ پرنسپل راؤ محمدا حسان کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں وائس پرنسپل بوائز کیمپس پروفیسر راحت لطیف اعوان اور وائس پرنسپل گرلز کیمپس محمد عمران اقبال نے اساتذہ کی تدریسی خدمات کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر سٹیج کے فرائض پروفیسر محمد عمران، طلبہ حیدر علی اور عاشر جاوید نے بہت عمدگی سے سر انجام دئیے ۔ اس موقع پر شہر اقبال کے معروف قوال وقار مشتاق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہترین قوالیاں پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں پرنسپل راؤ محمد حسان ،وائس پرنسپل راحت لطیف اعوان اور وائس پرنسپل محمد عمران اقبال نے طلبہ میں تحائف تقسیم کیے وائس پرنسپل بوائز کیمپس پروفیسر راحت لطیف اعوان نے کہا کہ عزیز طلبہ ! آپ کی کامیابی اساتذہ کی محنت، لگن، خلوص اور انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے ۔