ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن، رات چھاپے مارنے کا حکم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی سوفیصد فراہمی یقینی بنانے کا ٹاسک، پنجاب حکومت نے ضلعی افسران اور محکمہ صحت کے افسران کو سرکاری ہسپتالوں۔۔۔
بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں اچانک دن اور رات کے اوقات چھاپے مارنے کا حکم دے دیا، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی اور لواحقین سے بدتمیزی کی شکایات بڑھ چکیں، ہیلتھ اتھارٹیز کا ہر افسر ایک ماہ میں ہر ہسپتال اور مراکز صحت کا وزٹ لازمی کرنے کا پابند ہوگا ،غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کی وارننگ دیدی گئی، اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران ، میڈیکل سروسز افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں‘ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں،تمام رورل ہیلتھ سنٹرز کا ہر ہفتے میں کم از کم ایک بار اور تمام بنیادی مراکز صحت کا ایک ماہ میں کم از کم ایک باردورہ کریں محکمے کے دیگر افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں وزٹ پلان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائیگا۔