بلدیہ وزیرآباد کا مشینری کیساتھ مین بازار میں آپریشن کلین اپ

 بلدیہ وزیرآباد کا مشینری کیساتھ  مین بازار میں آپریشن کلین اپ

وزیر آباد(نا مہ نگار) ناجائز قابضین کے خلاف بلدیہ وزیرآباد کا بھاری مشینری کے ساتھ مین بازار میں آپریشن کلین اپ،میونسپل کمیٹی کے عملہ عبد الرحمن،عثمان بٹ ودیگر نے دیگر کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف مین بازار میں بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کلین اپ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرپنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سڑکوں سے جگہیں صاف کرائی جائینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں