تتلے عالی :غلہ منڈی میں گندم کے ڈھیر لگ گئے ،کم ریٹ ملنے پرکاشتکار پریشان

تتلے عالی(نامہ نگار )غلہ منڈی میں گندم کے ڈھیر لگ گئے ،کم ریٹ ملنے پرکاشتکار پریشان، سرکاری مراکز پر خریداری کا مطالبہ کر دیا ۔
تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پونے دولاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کی گئی ہیں جو پک کر تیار ہوگئی ہیں ،درانتیوں سے کٹائی کے بعد ہارویسٹر مشینوں نے بھی کٹائی شروع کر دی جس پر تتلے عالی سمیت دیگر علاقوں کی چھوٹی بڑی غلہ منڈیوں میں اناج کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔منڈیوں میں گندم فی من2200سے 2400روپے میں فروخت ہونے پر کسان شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔