ڈسکہ:ناقص صفائی ‘ون ڈش کی خلا ف ورزی پر شادی ہالز کو جرمانے
ڈسکہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے ناقص صفائی،ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد میرج ہالز اور مارکیز مالکان کو جرمانے کر دئیے ۔۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے ڈسکہ میں الرزاق مارکی ،ڈیلائٹ مارکی اورمتعدد شادی ہالز اور مارکیز کا معائنہ کیا ،دوران چیکنگ صفائی کے ناقص انتظامات اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز اورمارکیزکو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی جاری رہے گی۔