کسی سے زیا دتی کرینگے نہ ہونے دینگے :نصیر عباس سدھو
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما،ممبرقومی اسمبلی چودھری نصیرعباس سدھو سے گزشتہ روزڈیرہ سدھ پر شاہد نمبردار کی قیادت میں معززین بھدر سمیت عمائدین حلقہ این اے 65نے ملاقاتیں کیں ۔۔
اور انہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا، نصیرعباس سدھو نے عمائدین حلقہ کے فرداً فرداً مسائل سنتے ہوئے موقع پرہی متعلقہ سرکاری حکام کومسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نصیرعباس سدھو کاکہناتھاکہ بے لوث عوامی خدمت وتابعداری ہمارا مشن، کسی کیساتھ نہ زیادتی کریں گے اورنہ ہی ہو نے دیں گے ،انہوں نے کہاکہ حلقہ بھرمیں کروڑوں روپے کے معیاری دیرپاتعمیراتی کام تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں جبکہ بجلی وگیس کے حوالے سے تمام دیہات کاسروے مکمل کرلیاگیاہے جہاں اب نئے ٹرانسفارمر،بجلی پولز اورتاروں کی تنصیب مکمل کرائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کادیرینہ سیوریج مسئلہ کے حل کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا، نصیرعباس سدھو کاکہناتھاکہ نوکمیشن نوکرپشن کے ماٹو پرعمل پیراہیں غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنیوالے ٹھیکیداروں کیخلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ سیاسی مفادات سے بالاترہوکر عوامی مسائل دہلیزپرحل کرانا میری ترجیح ہے ۔