حافظ آباد میں 2لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد میں 2لاکھ سے زائد  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے  پلانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں بھی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2لاکھ 38ہزار 551بچوں کو پولیو سے بچائوکے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد بھی ساتھ تھے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں،بس اڈوں، ریلوے سٹیشن،مدارس، عوامی مقامات اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں