تتلے عالی:مارکیٹ کو ڈی سیل کر نے پر مقدمہ درج

تتلے عالی:مارکیٹ کو  ڈی سیل کر نے پر مقدمہ درج

تتلے عالی(نامہ نگار )مجوچک میں انتظامیہ کی جانب سے سیل کی گئی مارکیٹ کو ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

نواحی گاؤں مجو چک میں تحصیل دار نوشہرہ ورکاں کی جانب سے چند روز قبل سیل کر دیاتھا ‘ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے مذکورہ مارکیٹ کا وزٹ کیا تو مارکیٹ کے مین گیٹ کو خود ہی ڈی سیل کرکے کاروبار کیا جا رہاتھا، مارکیٹ کا نقشہ منظور نہ ہونے ،ضلع کونسل اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر کاشف نذیر سکنہ مجو چک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں