کامونکے :ڈاکوئوں نے رکشہ ، موبائل فون چھین لئے
کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ،رکشہ اور موبائل فون لوٹ لئے ۔
بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا فرحان اور ذکا سادہوکے سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں دو ڈاکو ان سے 13ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ کہوگا کا ہارون رشید زاہد کے ہمراہ کوٹلی دلباغ رائے جارہا تھا کہ ماڑی ٹھاکراں کے قریب دو ڈاکو 24ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ سادہوکے کا شفیق بیوی کے ہمراہ پیلو جا رہا تھا کہ راستے میں دو ڈاکو اس سے 45 ہزار روپے اور طلائی زیوارات چھین کر لے گئے ۔ اسلام پورہ کے عمران شہزاد سے ڈاکو اس کے رکشہ میں سامان لینے کے بہانے ساتھ لے گئے اور سنت پورہ کے قریب اسلحہ کی نوک پر اس کا رکشہ چھین کر لے گئے ۔خان پیارا کے مبشر سے سیم نالہ پر دو ڈاکو 12 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔