ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کا ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ
حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمر جنسی، فارمیسی،مختلف وارڈز لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات‘مفت ادویات کیب فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جوا د حسین ملک، ایم ایس ڈاکٹر تسنیم اختر بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی کاکہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر علا ج معالجہ میں کسی قسم کی تاخیر یا لاپروا ئی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔