پنجاب گروپ آف کالجز کے ہیڈ آفس کی ٹیم کا دورہ نوشہرہ ورکاں کیمپس

پنجاب گروپ آف کالجز کے ہیڈ  آفس کی ٹیم کا دورہ نوشہرہ ورکاں کیمپس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب گروپ آف کالجز کے ہیڈ آفس کی ٹیم نے نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ کیا۔۔

 جس میں پروفیسر جی ایم راشد، پروفیسر عادل حنیف ،پروفیسر رانا افتخار، پروفیسر طارق محمود ،پروفیسر سعدی ناصر، پروفیسر عدیل اسلام،پروفیسر شاہد بٹ، پروفیسر جاوید اقبال، پروفیسر احسان اﷲ بٹ اور پروفیسر ریاض احمد شامل تھے ۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر چودھری اظہر عظمت ملہی، پرنسپل علی وسیم طور اور ایڈمن آفیسر احمد چٹھہ نے مہمانوں کا استقبال کیا وفد نے کالج کی بلڈنگ، تعلیمی معیار اور طلبا کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ اور نئے ٹیچرز کی بھرتی کے لئے 100 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز کئے اس موقع پر انہوں کہا کہ نوشہرہ ورکاں کیمپس کی بلڈنگ ہمارے بہترین اداروں میں سے ایک ہے اور ڈائریکٹر زبھی تعلیم کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں