کامونکے :تلخ کلامی پر 2افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار )معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔
بتایا گیاہے کہ اشرف ٹاؤن کے 24سالہ وقاص اور اُسکے کزن عبدالرحمن میں تلخ کلامی ہوئی تو اسی بناپر عبدالرحمن اور اُسکے دوست ڈھلانوالی کے عمر گل نے فائرنگ کرکے وقاص کو شدید زخمی کردیا۔