11 وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 11 وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری،ڈکیتی کی 11 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موڑسمبڑیال کے قریب 2کس نامعلو م مسلح ڈاکوؤں نے ارشد سے موٹر سائیکل۔۔۔

ایک عدد موبائل فون ،موضع بھوپالوالہ میں رانا افتخار کی دکان آٹو الیکٹریشن کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی 45ہزارروپے 4 عد د بیٹریاں 10عدد چھوٹی بیٹریاں سمیت دیگر سامان ،محلہ حمید کالونی کے رہائشی کے گھر سے چارجنگ پر لگا موبائل فون ،ملکھانوالہ کے قریب امجد پرویز کے بھتیجے انعام الحق کی شادی کے موقع پر گھر سے 2 عدد قیمتی موبائل مالیت 2لاکھ روپے ،گگی پلی حدوکے کے قریب وسیع حیدر شاہ سے 3کس نامعلوم 20ہزارروے نقدی ،یونیورسٹی روڈ پر عبدالستار کے ڈیرہ سے 3عدد بکرے مالیت 90ہزارروپے ،مین بازارسے محمد اویس کا موبائل فون ،موضع کرنانوالی کے قریب رفاقت حسین سے 2کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر نقدی 50 ہزارروپے 3عدد موبائل فون، 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات کلووال میں مسجد سلیمان علی سے موٹر الیکٹر ک ،سائیانوالہ کے قریب شمس دین اوراس کی اہلیہ سے 4کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نقدی 70ہزارروپے اور3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لیے اورفرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں