فلسطینی مسلمان بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آ ج گجر ات میں شٹر ڈائون
گجرات(سٹی رپورٹر )صدرمرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری اور صنعت کار آ ج مسلمان بھائیوں، بہنوں، بچوں کی قتل و غارت اور غزہ میں بمباری کے خلاف آ ج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔۔۔
شٹر ڈاؤن ہڑتال تاریخی ہو گی اور پورے پاکستان میں کلیدی کردار اد اکرے گی۔جاوید بٹ نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ،آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن،انجمن تاجران شاہین چوک ،کاٹیج فرنیچر ایسوسی ایشن،انجمن تاجران مدینہ بازار ،انجمن تاجران کٹڑا بازار و دیگر تنظیموں کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔