عطائی کلینکس کیخلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 152 واں اجلاس ہوا، 33 کیسز کی سماعت، سنگین خلاف ورزیوں پر 13 افراد کیخلاف کیسز عدالتی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے ۔۔
، 9 کیسز پر مزید کارروائی آئندہ اجلاس تک موخر، 10 کیسز پر قانونی تقاضے پورے ہونے اور آئندہ محتاط رویہ اپنانے کی یقین دہانی پر تنبیہ جاری، ڈی سیل کی ایک درخواست کی منظوری کی گئی۔ صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کی اور اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر معیذ منصور، سیکریٹری ڈی کیو سی بی میڈیم سونیا، ممبر (فارماسسٹ) اصغر علی، تمام ٹائونز کے ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسر شریک تھے ۔وزیراعلٰی نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ضلعی انتظامیہ کا ڈرگ سیل لائسنس، بغیر مستند شخص کے چلنے والے میڈیکل سٹورز، زائد المیعاد، جعلی ادویات بیچنے والوں اور عطائی کلینکس کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی صحت کے معاملے پر کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔