سیالکوٹ :آگ لگنے سے 75ایکڑ گندم کی فصل تباہ

سیالکوٹ :آگ لگنے سے  75ایکڑ گندم کی فصل تباہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) گاؤں کھیر پسرور میں آگ لگنے سے 75ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہو گئی۔

تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں کھیرے میں 75ایکڑ پر تیار گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،متاثرہ کسانوں نے حکومت سے فوری مالی امداد اور معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں