احمد نگر چٹھہ:گدھا گاڑی سے ٹکر موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ کٹ گئی

احمد نگر چٹھہ:گدھا گاڑی سے ٹکر  موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ کٹ گئی

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )تیز رفتار موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے نوجوان کی ٹانگ کٹ گئی۔

وڈا پنڈ کا رہائشی شاہد صدیق رانجھا جو قصاب ہے ، جامکے چٹھہ سے کسی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ پٹھانکے چیمہ کے قریب گدھا گاڑی سے جاٹکرایا حادثہ اتنا شدید تھاکہ ٹکرانے کے بعد شاہد کی آدھی ٹانگ جسم سے جدا ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لئے وزیرآباد ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں