راہوالی:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

راہوالی:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

راہوالی( نمائندہ دنیا،نامہ نگار )ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکڑ سے موٹر سائیکل سوار18سالہ بھائی جاں بحق جبکہ 16سالہ بہن کی ٹانگ اور بازوٹوٹ گیا، ڈرائیور موقع سے فرا ر ،ٹریکٹر ٹرالی مقامی پولیس نے قبضے میں لے لی۔

 دن دو بجے تلونڈی کھجوروالی کا رہائشی محمد شعیب ولد محمد آصف قوم بٹ بعمر 18سالہ اپنی بہن زینب بعمر 16سالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل راہوالی جارہا تھا کہ بھٹہ خشت مرزا کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی بلا نمبری اینٹوں سے لدی ہوئی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی زمین پر گر گئے اور ٹرالی محمد شعیب کے سر کے اوپر سے گزر گئی جس سے شعیب کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ اسکی بہن زینب کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا ،ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کرموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،زخمی زینب کو پولیس نے جی ایم سی ہسپتال گوندلانوالہ پہنچادیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں