بھارت کو آبی جارحیت‘جنگی جنون مہنگا پڑے گا:عدنان چٹھہ

بھارت کو آبی جارحیت‘جنگی جنون مہنگا پڑے گا:عدنان چٹھہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)بھارت کو آبی جارحیت اور جنگی جنون مہنگا پڑے گا، شہادت مسلمان کیلئے بڑا مرتبہ جبکہ بھارت جنگی جنون میں جہنم واصل ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس فار سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جنگی جنون میں پاگل ہو چکے ہیں ان کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ ان کا مقابلہ عظیم قوم سے ہے پانی ہماری زندگی ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا گیا جائے گا ، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں