ڈی پی او حافظ آباد کااردل روم 5اہلکار برطرف ، ایک کی تنزلی

ڈی پی او حافظ آباد کااردل روم   5اہلکار برطرف ، ایک کی تنزلی

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے اردل روم کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق اردل روم کے دوران ڈی پی او نے مختلف الزامات پر5پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا، ایک اہلکار کی تنزلی کے ساتھ تنخواہ کم کر دی ، جبکہ 3 اہلکاروں کی سالانہ انکریمنٹس روک دی گئیں۔ ایک اہلکار کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سنشور کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ 5 اہلکاروں کی جانب سے دیے گئے جوابات کو تسلی بخش قرار دے کر ان کے شوکاز نوٹس داخل دفتر کر د ئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں