سیالکوٹ:پشاور سے لائی گئی منشیات کی کھیپ برآ مد‘ خاتون گرفتار

سیالکوٹ:پشاور سے لائی گئی منشیات کی کھیپ برآ مد‘ خاتون گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پشاور سے سیالکوٹ لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ صدر پولیس نے گرفتار کر لی۔

انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق کی زیرنگرانی لیڈی پولیس کے ہمراہ محلہ سالو گجر کی رہائشی منشیات فروش شمع بی بی کو گرفتار کیا ،ملزمہ کے قبضہ سے 27کلو منشیات برآمد کی گئی، برآمد کی گئی منشیات میں 8کلو افیون، 6 کلو آئس، 6کلو ہیروئن اور 7کلو چرس شامل ہے ، برآمد کی گئی منشیات کی قیمت 3کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ، خاتون منشیات فروش کے قبضہ سے فروخت کی جانے والی منشیات کی رقم 10 لاکھ 42 ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے ، ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پشاور سے منشیات لا کر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتی تھی ،ملزمہ کیخلاف پہلے بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھیپ کی برآمدگی سے منشیات کی سپلائی کی بڑی چین کو بریک کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں